بیٹا ذہنی معذور پیدا ہوا تو ماں نے رکھنے سے انکار کر دیا پھر باپ نے بیمار بیٹے کو پالا ۔۔ جانیے ایک ایسے جوڑے کی دلخراش داستان جہاں بیٹے کی خاطر شوہر بیوی سے الگ ہوگیا

image

ماں باپ کے لیے ان کی اولاد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔ بچوں کی خاطر وہ اپنی جان و مال کی پرواہ کیے بغیر ان کی اچھی تربیت اور ان کا ہمیشہ خیال رکھتے ہیں۔ آج ایک ایسی کہانی آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو بہت دلچسپ مگر دل خراش بھی ہے۔

یہ واقعہ سال 2015 کا ہے جب ایک جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ بیٹا ایک پراسرار بیماری میں مبتلا تھا جسے ڈاؤن سنڈروم کہا جاتا ہے۔ اس پیدائشی بیماری میں بچے کی شکل و صورت عام نظر آے والے بچوں سے کافی مختلف ہوتی ہے۔

جس جوڑے کے ہاں ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچے کی پیدائش ہوئی ان کا تعلق آرمینیا سے ہے۔ شوہر کا نام سیموئیل فارسٹ جبکہ بیوی کا نام روزان بادالیان ہے۔ بیٹے کا والد سیموئیل فارسٹ کا گھر نیوزی لینڈ۔

جب آرمینیا کے سیموئیل فارسٹ نے ہسپتال کے کمرے کے باہر ایک بچے کے رونے کی آواز سنی تو وہ بہت خوش ہوئے اور انہیں لگا کہ ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل جائے گی۔

وہ باپ تو بن چکے تھے لیکن اپنے نوزائیدہ بچے کے بارے میں کچھ غیر متوقع خبر سننے والے تھے جن کا انہیں اندازہ بھی نہیں تھا۔ ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بیٹا یا بیٹی صحت مند پیدا ہوں۔

ایک ڈاکٹر ہسپتال کے کمرے سے باہر آتا ہے تو اس کے ہاتھ میں سیموئیل کا بیٹا ہوتا ہے جس کا نام لیو رکھا گیا تھا۔ فورسٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے میرے بیٹے کا چہرہ چادر سے ڈھانپ رکھا تھا اور ہسپتال انتظامیہ مجھے اور میری اہلیہ کو میرے بیٹے سے ملنے اور دیکھنے بھی نہیں دے رہے تھے۔ جب ایک ڈاکٹر باہر آیا تو انہوں نے بتایا کہ آپ کے بیٹے کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ درپیش ہے۔

ڈاکٹر جب بچے کو لے کر گئے تو سیموئیل فارسٹ نے انہیں جگہ جگہ تلاش کیا اور جیسی ڈاکٹروں کے روم میں پہنچا تو مجھے میرا بیٹا نظر آیا۔ سیموئیل نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ کا بیٹا ڈاؤن سنڈروم کی بیماری میں مبتلا ہے تو یہ سن مجھےایک دم جھٹکا لگا۔

ذہنی معذور بیٹے کے والد سیموئیل نے جب اپنے بیٹے کو دیکھا تو کہا یہ خوبصورت ہے اور میں اسے بہت خیال رکھوں گا۔ سیموئیل فورا لیو کو بازوؤں میں لیے اپنی بیوی کے پاس ہسپتال کے کمرے میں پہنچے اور جب بیٹے کی ماں نے بچے کو دیکھا تو ان کا رد عمل بہت عجیب تھا جس کی سیموئیل نے کبھی توقع نہیں کی تھی۔

سیموئیل کی بیوی نے کہ اگر میں اسے اپنے پاس رکھوں گی تو ہم طلاق لے لیں گے۔ بچے کی ماں، روزان بادالیان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ ان کا ایک بچہ ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہے اور انہوں نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا ہے، اور بچہ اپنے والد کے پاس ہے۔

سیموئیل کا کہنا تھا کہ جب اس طرح کا بچہ یہاں پیدا ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ آپ کو اسے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ "میری بیوی پہلے ہی فیصلہ کر چکی تھی، اس لیے یہ سب کچھ میرے پیٹھ پیچھےہوا۔ ایک ہفتے بعد سیموئیل فارسٹ کی اہلیہ نے طلاق دے اور وہ دونوں ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگئے۔ بچے کے باپ کو بہت دکھ ہوا مگر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنے بیٹے کا خود خیال رکھا۔ طلاق کے بعد وہ اپنے بیٹے 'لیو' کو لے کر واپس اپنے ملک نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.