میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ بلائے گا۔۔ شاہد آفریدی نے مستقبل کے حوالے سے کون سے بڑے اعلان کردیے؟

image

“میری ریٹائرمینٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا“

یہ الفاظ پاکستان کے ہر دلعزیز آل راؤنڈر اور سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اپنے مستقبل کے پلان کے حوالے سے بتایا کہ فی الحال کسی نے ان سے کوچنگ کے لئے رابطہ نہیں کیا جب کوئی رابطہ کرے گا تو ضرور جواب دوں گا۔

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کروں گا

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے حوالے سے بتایا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کپتان سرفراز احمد ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اس کو حوصلہ دوں۔ وہ اچھا کھیلتا ہے میں اسے سپورٹ کروں گا۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے اور فرنچائز اور ندیم عمر کی خواہش پر ان کی ٹیم کے لئے کھیلنے کے لئے بھی پرجوش ہیں۔

پی سی بی کورونا کو مدِ نظر رکھ کر پی ایس ایل کی تیاری کرے

شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ان کے لئے حقوق العباد بہت اہم ہیں اور اللہ پر مکمل بھروسہ ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آکر اور یہاں کھیل کر خوش ہوتے ہیں۔ البتہ پی سی بی کے لئے ضروری ہے کہ کورونا کو مدِ نظر رکھ کر پلان بنائے اور کھلاڑیوں کے متبادل بھی ٹیم میں موجود ہوں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.