زیور لے کر گھر جارہے تھے کہ ماں بیٹا دونوں کو لوٹنے کے دوران گولی مار دی۔۔ کراچی میں ڈکیتی کا ایک اور واقعہ

image

کراچی میں اسٹریٹ کرائمزعروج پر ہیں جن کی وجہ سے مال کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی جان سے کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کیا جارہا۔ کل رات بھی ایسا ہی دل دہلا دینے والا وقعہ پیش آیا ہے جہاں فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں 20 سالہ مزمل اپنی والدہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا رتھا جہاں چند ملزموں نے ماں بیٹے سے نہ صرف موبائل فون، کیش رقم اور طلائی زیورات چھین لئے بلکہ مزاحمت پر ماں بیٹے دونوں کو گولیاں بھی ماریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے مزمل اور ان کی والدہ نورالصباح لیاقت آباد صرافہ مارکیٹ سے زیورات خریدے کر اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں ان کے ساتھ یہ واردات کی گئی۔ گمان کی جارہا ہے کہ ملزمان دکان سے ہی ماں بیٹے کا پیچھا کررہے تھے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزامان نے پینٹ شرٹ پہنی ہوئی تھی اور ان کی تعداد 2 تھی۔ مزمل کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ان کی والدہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.