کراچی میں اچانک سردی کیوں بڑھ گئی اور کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

image

کراچی میں ایک بار پھر درجہ حرارت گر گیا، جاتی سردی نے ایک بار پھر لوگوں کو جیکٹ پہننے پر مجبور کر دیا ہے۔

عام طور پر کراچی میں سردی دسمبر اور جنوری کے بیچ ہی پڑتی ہے، ہم اس سردی کی بار کر رہے ہیں جو کہ کراچی والوں کے لیے سخت ہوتی ہے۔

گزشتہ ہفتے سردی کافی زیادہ تھی لیکن بیچ میں ایک دو دن سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی تھی، جسے کراچی والے یہ سمجھ بیٹھے کہ اب سردی ختم ہو گئی ہے۔

مگر آج ایک بار پھر پارہ سنگل ڈیجٹ پر آ گیا ہے، یعنی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے اور مطلع صاف رہنے اور رات کے وقت سردی زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ قاس دوران درجہ حرارت 7 ڈگری تک بھی جا سکتا ہے۔

سردی کی موجودہ لہر سرد کوئٹہ میں ہونے والی برف باری اور سرد موسم کے باعث ہو سکتی ہے، لیکن یہ سردی کی لہر سرد موسم کی ہی معمولی لہر ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.