انٹرمیڈیٹ حصہ اول: سائنس پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء (دوسرے مرحلہ) کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سائنس پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء (دوسرے مرحلہ) کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 24ہزار 741امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 24ہزار 243 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے،ان امتحانات میں 21ہزار 176 امیدواروں نے تمام چھ پرچوں، 862 نے پانچ پرچوں، 2ہزار 122 نے چار پرچوں اور 83 امیدوار وں نے تین پرچوں میں کامیابی حاصل کی۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 365امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 352امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان امتحانات میں 313امیدوار تمام سات پرچوں، 11چھ پرچوں، 6پانچ پرچوں 5چار پرچوں اور 17 تین پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

نتائج حاصل کرنے کے لیے نیچے گئے ہماری ویب کے لنک پر کلک کریں۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.