جماعت نہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات2022 کیلئے نہم جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 7فروری 2022ء تک توسیع کر دی ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اسکولوں اور طلباء و طالبات کو امتحانی فارم جمع کرانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اس مشکل وقت میں ہم نے تمام اسکولوں، طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے نہم جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ہفتے تک توسیع کر دی ہے۔ انہوں نے تمام اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد طلباء وطالبات کے امتحانی فارم جمع کرا دیں اور بورڈ آفس سے جاری کئے گئے امتحانی فارم پر لکھی گئی مالیت کے مطابق ہی طلباء و طالبات سے امتحانی فیسیں وصول کریں۔

Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.