مرنے سے 4 دن پہلے شین وارن نے کیا کہا تھا؟ آخری خواہش جان کر مداح بھی افسردہ ہوگئے

image

سچ کہتے ہیں کہ زندگی بہت ناقابل بھروسہ ہے۔ انسان سوچتا کچھ ہے اور ہوتا اس کے برعکس ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا مشہور آسٹریلیا لیگ اسپنر شین وارن کے ساتھ جن کے انتقال کی خبر سے دنیا بھر میں ان کے مداح صدمے کا شکار ہیں۔ شین وارن نے مرنے سے صرف 4 دن پہلے ہی اپنی زندگی کے حوالے سے اپنے فینز کو آگاہ کیا تھا۔

وزن کم کرنا چاہتے تھے

یہ پوسٹ مرحوم کی آخری پوسٹ ثابت ہوئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں خود کو دوبارہ فٹ کرنا چاہتا ہوں جس کے لئے ورزش کررہا ہوں۔ آج اس ورزش کا دسواں روز ہے۔ امید ہے چند دنوں میں، میں پہلے کی طرح فٹ اور اسمارٹ ہوجاؤں گا

آخری ٹوئٹ کے صرف 4 دن بعد چل بسے

مرحوم کھلاڑی نے اپنی ماضی کی کچھ تصاویر بھی شئیر کیں جن میں وہ کافی فٹ تھے۔ واضح رہے کہ شین وارن تھائی لینڈ میں واقع اپنے ولا میں چھٹیاں منانے گئے تھے جہاں سے 4 مارچ کو مردہ حالت میں پائے گئے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 52 سال تھی۔ شین وارن کی چند دن پہلے کی جانے والی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.