چوٹ لگنے پر محمد رضوان نے آسٹریلین کھلاڑی کی کیسے مدد کی؟ ویڈیو وائرل

image

پاکستان کے ہر دل عزیز کھلاڑی محمد رضوان نے ایک بار پھر پوری قوم کے دل جیت لیے۔ پی سی بی کی جانب سے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں محمد رضوان آسٹریلین بیٹسمین مارنس کا ہاتھ چوٹ لگنے پر دبا رہے ہیں اور انھیں تسلی دے رہے ہیں۔

پی سی بی نے ویڈیو کا کیپشن دیا ہے کہ "محمد رضوان مدد کرکے بہت زیادہ خوش ہیں" ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان علی کے مقابل کھیلتے مارنس کو زور سے چوٹ لگتی ہے اور وہ فوری طور پر وہاں سے ہٹ جاتے ہیں جبکہ محمد رضوان ان کے پاس جاکر ان کا ہاتھ دباتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا یہ پہلے ٹیسٹ کا چوتھا میچ تھا جو دوپہر ایک بجے شروع ہوا۔ پچھلے 24 سالوں میں آسٹریلیا پہلی بار پاکستان کا دورہ کررہا ہے جبکہ اس سے پہلے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر آسٹریلیا کی جانب سے منسوخ کردیئے گئے تھے۔ اس دورے میں آسٹریلین ٹیم 3 ٹیسٹ، ایک انٹرنیشنل ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئینٹی کھیلے گی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.