زمان خان جھونپڑی میں رہتے ہیں ۔۔ شاہین نے انھیں کون سا عالیشان گھر دلوا دیا؟ دیکھ کر سب جذباتی ہوگئے

image

“آپ کو پتہ پے زمان خان جھونپڑی میں رہتا ہے۔ آپ بس اسے ایک گھر دلائیں“

لاہور قلندر کے مالک ثمین رانا نے انکشاف کیا ہے کہ کھلاڑی زمان خان کو گھر دلانے میں شاہین آفریدی کا اہم کردار ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ثمین رانا نے کہا کہ مجھے شاہین آفریدی کا فون آیا کہ آپ سے ایک ضروری بات کرنی ہے جس پر میں نے اسے کہا کہ میں فری ہوں ابھی بات ہوسکتی ہے۔ پھر شاہین نے کہا کہ آپ بس زمان کے گھر کے لئے کوشش کریں کیوں کہ وہ جھونپڑی میں رہتا ہے۔ اس کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے آزاد کشمیر کے چکسواری نامی علاقے میں زمان خان کو نیا گھر دینے کا اعلان کردیا ہے۔

5 لاکھ کا انعام بھی خود نہیں رکھا

ثمین رانا کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کی پوری انتظامیہ ہے جو کھلاڑیوں کی مدد کی بھی کوشش کرتی ہے جس میں 4 افراد شامل ہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کا دل بہت خالص ہے انھوں نے بطور کپتان اپنے لئے کچھ نہیں مانگا بلکہ اپنے دوست کی مدد کی درخواست کی۔ اس سے پہلے بھی جب انھیں انعام میں 5 لاکھ دیئے گئے تھے تو انھوں نے وہ سپورٹنگ اسٹاف میں تقسیم کردیں۔

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ چھا گئے

ثمین رانا کا کہنا ہے کہ جب ہم نے زمان خان کا گھر جا کر دیکھا تو ہمیں شاہین پر اور زیادہ فخر ہوا کیوں کہ اس کا گھر کافی خستہ حالت میں تھا۔ زمان خان 20 سالہ فاسٹ باؤلر ہیں جنھوں نے پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی ٹیم کے لئے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ عوام کی رائے کے مطابق اگر چہ زمان خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن مستقبل میں وہ اس سے زیادہ کامیاببیاں سمیٹیں گے کیوں کہ ان کو مشکل وقت میں کھیل کو سمجھنا اور پختگی سے کھیلنا آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام شاہین شاہ آفریدی کو ان کے پرخلوص جذبات پر سراہ رہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.