دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اتنا فرق کیوں ہے؟ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟

image

کرکٹ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں بہت پسند کیا جاتا ہے اسی وجہ سے ان دونوں ملکوں کے کپتانوں کو مقبولیت اور بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور پاکستان کے بابر اعظم کو ہی لے لیں دونوں بے انتہا مقبول ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر دونوں کی تنخواہوں میں بہت زیادہ فرق بھی ہے۔ آئی جانتے ہیں کہ دونوں کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے

ویرات کوہلی بھارت کے سابق کپتان تھے اور پی ایس ایل میچز میں بھارت کی سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے کھلاڑی ہیں۔ ویرات بھارت کے بہترین بلے باز اور اے پلس کیٹگری کے کھلاڑی ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں بابر اعظم پاکستان کے نمبر ون بلے باز ہیں اور اے کیٹگری سے کھیلتے ہیں۔ دونوں کا مقابلہ کیا جائے تو بابر اعظم، ویرات کے مقابلے میں بالکل نئے ہیں اور اس لحاظ سے ان کی پرفارمنس زیادہ اچھی ہے پھر بھی بابر کی آمدنی 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہے جبکہ ویرات کی تنخواہ کئی گنا زیادہ یعنی 20 لاکھ ڈالر ہے

تنخواہوں میں اتنا فرق کیوں ہے؟

آمدنی کے اس تضاد کی کوئی بڑی وجہ تو نہیں ہے لیکن یہ کہا جاسکتا ہے کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے جہاں کھلاڑیوں کی پروموشن بھی فلمی اداکاروں کی طرح بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کے اسپانسرز بھی خوب پیسہ لگاتے ہیں جبکہ پاکستان میں کھلاڑیوں کو اگرچہ بہت زیادہ پیسے تو نہیں ملتے لیکن عوام کی محبت اور پذیرائی انھیں بھی دنیا میں کسی اور ملک کے کھلاڑی سے کم نہیں ملتی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.