شاہد آفریدی بیٹیوں کو کتنی عیدی دیتے ہیں؟ بیٹیوں نے باپ سے متعلق دلچسپ راز بتا دیے

image

"بابا کہتے ہیں عیدی دو‍ں گا لیکن پھر نہیں دیتے"

یہ شرارتی انداز ہے شاہد آفریدی کی سب سے بڑی صاحبزادی اقصٰی کا جو سماء نیوز کے انٹرویو میں لیجنڈ کھلاڑی اور اپنے والد شاہد خان آفریدی کے بارے میں دلچسپ باتیں بتا رہی ہیں۔ شاہد آفریدی اور ان کی 5 صاحبزادیوں نے انٹرویو میں کافی مزیدار باتیں کی جن کے بارے میں ہم اپنے قارئین کو بتارہے ہیں۔

بچپن میں ملنے والی عیدی سے انڈے والا برگر کھاتا تھا

مایہ ناز کھلاڑی نے بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو ان کے ابو عید کے کپڑے لاتے تھے اور عید کی نماز پڑھنے کے بعد وہ اپنے دوستوں اور کزنز کے ساتھ محلے کے ہر گھر میں عید ملنے پہنچ جاتے تھے۔ اس زمانے میں لوگ پر خلوص ہوتے تھے سب عیدی دیتے تھے۔ شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ان کے محلے میں ایک آدمی انڈے والا برگر بیچتا تھا جو بہت مزیدار ہوتا تھا وہ اپنی عیدی سے انڈے والا برگر کھاتے تھے۔

عید کی نماز پڑھ کر سوجاتے ہیں

اپنی حالیہ عید کی روٹین کے بارے میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ عید کی نماز پڑھ کر سوجاتے ہیں اور دن میں اٹھتے ہیں پھر رشتے داروں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی ماشاءاللہ بہت بڑی ہے اس لئے بہن بھائیوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ ان کی بیٹیاں بھی رشتے داروں اور کزنز کے ساتھ خوش رہتی ہیں۔

شاہین آفریدی کی عیدی

اپنے ہونے والے داماد کی عیدی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں علم نہیں کہ گھر سے شاہین آفریدی کے لئے عیدی گئی ہے یا نہیں کیونکہ پٹھانوں میں لڑکوں کے گھر عیدی دینے کا رواج نہیں بلکہ لڑکوں کے گھر سے لڑکیوں کے لیے عیدی جاتی ہے۔ اب تو بچے خود ہی آپس میں تحفے تحائف دے دیتے ہیں جو کہ اچھی بات ہے۔

گاؤں میں عید نہیں مناتے

شاہد آفریدی کی بیٹیوں کا کہنا تھا کہ اقصٰی کے علاوہ کبھی کسی بیٹی نے گاؤں میں عید نہیں منائی۔ جب کہ چھوڑی بیٹی نے بتایا کہ ان کی امی عیدی کے پیسے لے کر چھپا دیتی ہیں جس پر شاہد آفریدی نے کہا کیوں کہ اپ سب پیسے کھو دیتی ہیں۔

میٹھی عید پر بھی گوشت سے بنے پکوان

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پٹھانوں میں گوشت کھانے کا رواج زیادہ ہوتا ہے اس لیے وہ. لوگ عید الفطر میں بھی بار بی کیو وغیرہ کرتے ہیں اور میٹھے سے زیادہ ان کا زور گوشت سے بنی ڈشز پر ہوتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.