بچی انتقال کر گئی تھی ۔۔ آخری رسومات کے دوران مردہ بچی کیسے سانس لینے لگی؟

image

زندگی موت سب کچھ اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے، یہ بات تو ہر کوئی جانتا لیکن اب اس کا منہ بولتا ثبوت بھارت میں پیش آنے والا ایک واقعہ ہے جس میں مردہ قرار دی گئی بچی آخری رسومات کے وقت زندہ ہو گئی۔

ریاست کرناٹکا کے ضلع رائچور میں ارپا اور امارما کے ہاں 10 مئی کو سرکاری اسپتال میں بچی پیدا ہوئی ۔ اس کے بعد انہوں نے بچی کو علاج کی غرض سے نجی اسپتال منتقل کر دیا۔

نجی اسپتال میں 3 دن علاج ہونے کے بعد ہفتے کے روز بچی کا انتقال ہو گیا۔ بچی کو مردہ قرار دیے جانے کے بعد والدین اسے واپس اپنے گاؤں لے آئے اور جب اس کی آخری رسومات کی تیاری کی جا رہی تھی۔

تو ایک رشتہ دار نے بچی کو سانس لیتے دیکھا جس کے بعد سب حیران ہو گئے۔ اور پھر اس واقعے کے بعد بچی کو دوبارہ سے ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اب اس کا علاج ہو رہا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.