جنگل میں آگ میں نے نہیں لگائی بلکہ ۔۔ ٹک ٹاکر ڈولی نے الزام کو مسترد کر دیا، آگ کس نے لگائی ویڈیو میں حقیقت بتا دی

image

ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا رجحان آج پہلے سے بھی کہیں زیادہ ہوگیا ہے۔ نوجوان نسل ٹک ٹاکر پر ویڈیوز اپ لوڈنگ کے ذریعے پیسے تو کما ہی رہی ہے مگر ساتھ یہ کام دوسروں کے لیے مشکلات کا سبب بن گیا ہے۔

پہلے حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز ملک بھر میں مقبول ہوئیں جس کے باعث وہ تنازعات کا شکار رہیں اور اب حال ہی میں معروف ٹک ٹاک گرل ڈولی اپنی ویڈیو کی وجہ سے لوگوں کے نشانے پر آچکی ہیں۔

ڈولی کی حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو میں مناظر دیکھ کر لوگ آگ بگولہ ہوئے کیونکہ جہاں ان کی ویڈیو شوٹنگ چل رہی تھی وہیں اُن کے عقب میں موجود نیشنل پارک کے علاقے میں آگ لگائی گئی تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

اور اب ٹک ٹاکر ڈولی کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مارگلہ کے نیشنل پارک کے علاقے میں آگ ان کی ٹیم نے نہیں لگائی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ڈولی نے بتایا کہ وہ جس جگہ کھڑی ہیں وہ نیشنل پارک کوہسار نہیں بلکہ موٹر وے ہے، ان کے آنے سے پہلے وہاں آگ لگی ہوئی تھی۔

ان کی جاری کردہ ویڈیو میں ایک شخص بھی ان کے ساتھ موجود تھا جس پر اس نے ثبوت پیش کرتے ہوئے واقعے کی اصل حقیقت بتائی۔

آدمی نے ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے جھاڑیوں میں آگ لگائی کیونکہ یہاں سے سانپ نکل آتے ہیں اور ہمارے میشیوں اور بچوں کو نقصان پہچاتے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ یہ ان جھاڑیوں میں آگ اپنے بچوں اور مویشیوں کو سانپوں سے بچانے کے لیے لگاتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.