پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے، قانونی کارروائی شروع

image

اسلام آباد: پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے، پکڑے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ میجرجنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس جعلی نکلے، جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا، تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے دونوں جعلی اکاونٹس کو بلا ک کر دیا ہے، جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.