3 لاکھ روپے کی چھتری ۔۔ بارش سے نہ بچانے والی لاکھوں روپے کی چھتری پر سخت تنقید

image

چھتری بارش کے دنوں میں سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے اور ظاہر ہے پانی میں بھیگنے سے انسان گیلا ہو جاتا ہے اس لئے چھتری ساتھ رکھتا ہے کہ پانی سے بچا جائے۔ لیکن اگر چھتری آپ کو پانی سے نہ بچاسکے اور کپڑے گیلے کر دے تو شاید آپ کو بھی غصہ تو آتا ہوگا۔

بالکل اسی طرح کل سے ایک ایسی چھتری پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ دکھنے میں اچھی ہے، قیمت اس کی لاکھوں میں ہے لیکن کیا فائدہ اس چھتری کا جو بارش کے پانی سے ہی نہ بچا سکے۔

چین میں ایسی چھتری 7 جون کو متعارف کروائی جائے گی جس کی قیمت 11100 یوان یعنی 3 لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔ یہ چھتری صرف ایک فیشن اسٹائل کے طور پر بنائی گئی ہے۔ برانڈ کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ یہ چھتری واٹر پروف نہیں ہے بلکہ صرف سورج کی تپش سے بچنے اور سجاوٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس چھتری پر سوشل میڈیا پر بہت تنقید کی جارہی ہے کہ آخر اس میں ایسا کیا لگایا گیا ہے جو یہ اتنی مہنگی ہے۔ کسی نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سونے کی بنی ہوئی ہے یا ہیرے کی اور اگر اتنی مہنگی بھی ہے تو کم از کم واٹر پروف تو ہوتی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.