اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اللہ نے سرخرو کر دیا ۔۔ پھوپھو نے بھتیجی کو کیا تحفہ دیا، بشریٰ اقبال اب کیا کر رہی ہیں؟

image

ایک عورت اگر گھر چلانا جانتی ہو، اپنے بچوں کو سنبھالنا جانتی ہو اور ساتھ ہی ساتھ دنیا میں بھی رہنا جانتی ہو تو اسے زندگی میں کوئی بھی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے، وہ ہر مشکل کو کامیابی سے شکست دے گی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بشریٰ اقبال سے متعلق بتائیں گے جو کہ عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ اہلیہ تھیں۔

کہتے ہیں کہ ایک مرد کی پہلی اہلیہ اس کی زندگی کا وہ پہیہ ہوتا ہے جو کہ اسے زندگی میں کامیاب ہونے، مشکلات کو کم کرنے اور پریشانیوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ساری پریشانیاں اپنے اوپر لے کر اہلیہ شوہر کی خوشی میں خوش رہتی ہے۔

لیکن مشہور ہوسٹ اور تعلیم یافتہ شخصیت بشریٰ اقبال کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ میڈیا انڈسٹری سے بھی منسلک رہیں اور اپنی ڈگری بھی مکمل کرتی رہیں۔ لیکن بشریٰ اقبال نے پڑھائی بھی نہیں چھوڑی، اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی اور سینئر پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کرتی رہیں۔

جب کبھی وہ کلاس میں ہوتیں تو ان کا رویہ دیگر کلاس کے طالب علموں کے ساتھ معمولی ہوتا تھا، کوئی اثر و رسوخ نظر نہیں آتا تھا۔ اسی طرح اب جب بشریٰ رمضان ٹرانسمیشن کر رہی ہیں تو بھی اپنے انداز کی بدولت ناظرین کے دلوں میں گھر کر رہی ہیں۔

دونوں بچوں احمد اور دعا کے لیے والدہ سے بڑھ کر کردار ادا کیا، جذباتی، دماغی، ہر لحاظ سے والدہ نے دونوں بچوں کو سنبھالے رکھا، جب عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تو اس وقت بھی بشریٰ اقبال نے وہ سب بالکل بھی نہیں کیا جو سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا امید لگائے بیٹھی تھی۔

یہاں تک کے بشریٰ نے سابق شوہر کے خلاف کسی قسم کی بات سے کرنے بھی انکار کر دیا، چاہے سوشل میڈیا ہو یا پھر میڈیا ہر پلیٹ فارم پر اپنے کام سے کام رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں، جب طوبیٰ اور عامر لیاقت کے حوالے سے خبر سامنے آئی تو اس کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بشریٰ نے صرف اتنا کہا کہ میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

اس وقت بشریٰ اقبال اپنے بچوں کو ہی اپنی زندگی تصور کرتی ہیں۔ صرف یہی نہیں بشریٰ اپنے بچوں کے ساتھ خوشگوار لمحات بھی گزارتی ہیں، اس وقت بشریٰ اور ان کی بیٹی نے سب کی توجہ حاصل کی جب وہ شاہد آفریدی کی بیٹی کی سالگرہ میں شرکت کرنے گئیں، لال کپڑے پہنے ماں بیٹی شاہد آفریدی کی بیٹی کو پیار کر رہی ہیں اور ان کے تحفے بھی لائیں، جبکہ بطور پھوپھو بشریٰ نے شاہد کی بیٹی کو ڈھیر ساری دعائیں بھی دیں۔

بشریٰ اقبال اپنی والدہ سے بھی بے حد محبت کرتی ہیں، چاہے مشکل لمحات ہوں یا پھر خوشی کا وقت، بشریٰ نے ہر لمحے والدہ کو یاد رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج والدہ کی دعاؤں اور اپنی محنت سے بشریٰ اقبال کو صارفین اور پاکستانی قوم ایک باہمت اور پر اعتماد خاتون تصور کرتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.