پہلی مرتبہ بھٹو سے ہوٹل کے باہر ملا ۔۔ مشہور اداکار شاہد نے ذولفقارعلی بھٹو کی پھانسی سے پہلے جج سے کیوں ملے؟

image

پاکستان کے مشہور سیاستدان ذولفقار علی بھٹو جن کا نام دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ ان کے چاہنے والوں کی فہرست بڑی ہے اور ان میں سے ایک ماضی کے اداکار شاہد بھی تھے جنہوں نے برسوں بعد یہ بات ایک نجی ٹی وی کے شو میں کہی کہ اس وقت کے محترم جج صاحب جنہوں نے بھٹو صاحب کے کیس میں انہیں پھانسی کا فیصلہ سنانا تھا۔

وہ ان کے قریبی دوست تھے اور بہت زیادہ انصاف پسند تھے۔ تو بھٹو صاحب کی پھانسی سے پہلے اداکار شاہد کہتے ہیں کہ میں ان کے گھر رات میں چلا گیا جہاں ان سے ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے کہا کہ آپ بھٹو صاحب کو پھانسی نہ دیں، عمر قید کی سزا سنا دیں جس پر وہ غصہ وہ گئے اور کہا کہ کون ہو تو، تم کوئی سیاستدان ہو یا کیا ہو۔ چلے جاؤ یہاں سے۔

اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ذولفقار علی بھٹو کا اس وقت بھی مداح تھا اور آج بھی ہوں، میری پہلی ملاقات ان سے 1971 میں ہوئی۔ یہی نہیں انہوں نے بھی کہا کہ وہ ایک بہت بڑے لیڈر تھے، انہوں نے پاکستان کیلئے کیا کیا اور بھی کرنا تھا اور ایسا لیڈر پاکستان میں دوبارہ نہیں آئے گا۔ واضح رہے کہ یہ سب باتیں اداکار شاہد نے 2021 میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں کہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.