بیٹیوں کے ساتھ آئی تھی اب خالی ہاتھ واپس جاؤں گی.. ویزا کی لالچ میں سگے چچا کے ہاتھوں جان سے جانے والی 2 بہنوں کی کہانی

image

"دو بیٹیوں کے ساتھ سپین سے آئی تھی اب خالی ہاتھ واپس لوٹ جاؤں گی۔ میں اپنی بچیوں کو ان درندوں سے بچاتی رہ گئی لیکن مجھے کمرے میں بند کردیا گیا۔ میں نے اپنی بچیوں کی مرتے ہوئے آواز بھی سنی"

دل چیر کر رکھ دینے والے یہ الفاظ ایک ایسی بد نصیب ماں کے ہیں جس کی بیٹیوں کو لالچ میں اندھا ہوکر سگے چچا نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

زبردستی بیٹیوں کا نکاح کروایا

صوبہ پنجاب کے نوتھیہ نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد عباس نے چند سال پہلے خاندان کے دباؤ میں اپنی بیٹیوں کا نکاح زبردستی بھائی اور بہن کے لڑکوں سے کروادیا تھا۔ جس کے بعد دونوں لڑکیاں انیسہ اور عروج واپس اسپین آگئیں۔

اپنے بیٹوں کو اسپین بھیجنا چاہتے تھے

لڑکے والوں کی خواہش تھی کہ چونکہ دونوں بہنوں کے پاس اسپین کی نیشنلٹی ہے اس لئے وہ جلد سے جلد ان کے بیٹوں کا ویزا تیار کروا کے انھیں بھی وہاں بلوا لیں۔ البتہ دو سال مسلسل زور دینے کے بعد انھوں نے لڑکیوں کو یہ کہہ کر پاکستان بلوا لیا کہ اگر اب بھی انھیں اپنے دولہے نہیں پسند آئے تو وہ رشتہ توڑ سکتی ہیں۔

لالچی چچا نے سگی بھتیجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جب لڑکیوں نے پاکستان پہنچ کر اپنے فیصلے اور رشتے سے ناپسندیدگی پر گجر والوں کو آگاہ کیا تو لالچ میں اندھے اور لالچی چچا سے یہ برداشت نہ ہوسکا اور اس نے خاندان کے باقی لوگوں کے ساتھ مل کر سگی بھتیجیوں کو قتل کردیا۔

ماں کو انصاف کی کوئی امید نہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات سے سامنے آنے والے حقائق کے مطابق لڑکیاں چونکہ رشتے سے انکار کررہی تھیں اس لئے چچا نے ان کو قتل کیا اور گھر سے بھاگ گیا۔ انیسہ اور عروج کی ماں عذرا بی بی کا کہنا ہے کہ وہ دو دن پہلے ہی دھوکے سے اسپین سے پاکستان بلوائی گئیں تھیں اور اب وہ بیٹیوں کے بغیر خالی ہاتھ واپس جائیں گی۔ وہ اس کیس میں مدعی نہیں بننا چاہتیں کیوں کہ انھیں انصاف کی کوئی امید نہیں البتہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خود مدعی بن کر کیس کو انجام تک پہنچائیں گے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.