جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے ادارے بنائیں.. وزیراعظم کی ہدایت

image

شیرانی کے جنگل میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے وفاقی و صوبائی ادارے فوری اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں ضلع شیرانی میں صنوبر کے جنگلات میں آگ پر ہنگامی اجلاس سے خطاب

لاہور۔21مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ضلع شیرانی کے جنگل میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے وفاقی و صوبائی ادارے فوری اقدامات یقینی بنائیں، ا?گ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کا فوری انتظام کیا جائے، جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بلوچستان میں ضلع شیرانی میں صنوبر کے جنگلات میں لگی آگ پر لاہور میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ خواجہ محمد آصف، مولانا عبدالواسع، مریم اورنگزیب، چیئرمین این ڈی ایم اے، کور کمانڈر کوئٹہ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور خیبر پختونخوا اور متعلقہ وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ 12 مئی سے لگی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا لیکن 20 مئی سے گرم اور خشک موسم کی وجہ سے آگ دوبارہ پھیلنا شروع ہوئی۔ این ڈی ایم اے اس حوالے سے وفاقی حکومت کے مختلف اداروں، محکمہ جنگلات اور لوکل گورنمنٹ اور پی ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہے این ڈی ایم اے نے امدادی کیمپ اور آفس قائم کئے اور امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے اجلاس کو بتایا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں، آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد اور ان کے لئے حکومت کی طرف سے امدادی اقدامات کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے علاقے ضلع شیرانی کے جنگل میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے وفاقی و صوبائی ادارے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے آگ کے باعث تین قیمتی جانوں کے ضیاع اور چار افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل وسائل اور مہارت کی کمی ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ متعلقہ محکموں اور فوج کی مشترکہ کارروائیوں سے صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے جنگلات کی حفاظت کے لئے قبل از وقت اقدامات کئے جائیں اور اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آگ پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا فوری انتظام کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی تعلیم اور صحت سے متعلق سہولیات کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس ضروری اقدامات کو یقینی بنائے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.