اس مسجد میں اب بھی جنات ہوتے ہیں کیونکہ ۔۔ سعودی عرب کی سب سے انوکھی مسجد جن کے بارے میں دلچسپ معلومات

image

دنیا میں ایسے کئی مقامات موجود ہیں جو کہ اپنے تاریخی ہونے اور دلچسپی رکھنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن مقامات کی دلچسپی منفرد بھی ہوتی ہے اور خوفناک بھی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مسجد جن کے بارے میں بتائیں گے جسے مسجد الجن بھی کہا جاتا ہے۔

مکے میں جنت المولا کے قریب واقع مسجد جن کا شمار اسلام کی پرانی اور تاریخی مساجد میں ہوتا ہے، جبکہ اسے مسجد البیاہ کے نام سے مقامی طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

شروعات میں یہ مسجد زیر زمین بنائی گئی تھی، یہی وجہ ہے کہ اسے دلچسپ اور منفرد مسجد دیکھنے لوگ دور دور سے آتے ہیں، اور صرف زیر زمین ہی نہیں بلکہ اس مسجد کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ انتہائی چھوٹی مسجد ہے۔ عام مساجد کے مقابلے میں یہ مسجد کافی چھوٹی معلوم ہوتی ہے۔

مسجد جن کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس جن کی تاریخ جنات سے ملتی ہے، جبکہ کہا جاتا ہے کہ یہ مسجد جہاں تعمیر ہے وہیں آقائے دو جہاں ﷺ تلاوت قرآن کیا کرتے تھے جو کہ جنات بھی خوب شوق سے سنا کرتے تھے، جبکہ جنات نے آقائے دو جہاں ﷺ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا تھا۔

مساجد کے بارے میں عام خیال کیا جاتا ہے کہ یہاں جنات کا عمل دخل نہیں ہوتا ہے مگر یہ مسجد اپنی نوعیت کی دلچسپ اور منفرد مسجد ہے جہاں مقامی طور پر مانا جاتا ہے کہ جنات بھی عبادت کرتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.