وزیرِاعظم شہباز شریف کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کا دورہ

image

وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کڈنی انیڈ لیور انسٹیٹیوٹ PKLI کے مالی اور انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

بریفنگ میں وزیرِ اعظم کے گزشتہ دورون میں جاری کی گئیں ہدایات کی روشنی میں پی کے ایل ائی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو ،نرسنگ انسٹیٹیوٹ کا قیام ، پچاس فیصد مستحق مریضوں کا مفت علاج ، مفت علاج سب کے لئے اور پی کے ایل آئی ٹرسٹ کے قیام پر پیش رفت سے اگاہ کیا گیا.

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی کے شعبہ جات کو مرحلہ وار فعال کیا جائے گزشتہ تین سالوں میں جو منصوبے تعطل کا شکار رہے اُن کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے.

وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ پنجاب کو ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی کو فنڈز کی فراہمی 10 جولائی تک یقینی بنائی جائے.

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے تمام اقدامات اگلے ماہ تک مکمل کر لئے جائیں

وزیر اعظم نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں قابل اور اہل پرائیوٹ ممبران کو شامل کیا جائے تا کہ پی کے ایل آئی کے امور کو احسن طریقے سے سر انجام دیا جاسکے.

وزیراعظم نے نو منتخب پی کے ایل آئی بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر سعید اختر کو مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی کے مالی معاملات کو مستحکم کرنے کے لئے اچھی شہرت کے حامل مالی مشاورتی ادارے کی خدمات حاصل کی جائیں.

مریضوں کے سکریننگ سینٹرز کو پورے پنجاب میں فعال کیا جائے تاکہ عوام کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں.

اس موقع پر چئرمین پی کے ایل آئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مصر کی طرح پاکستان بھی جلد ہیپاٹایٹس سی جیسی مہلک بیماریوں سے نجات حاصل کر لے گا.

سیکرٹری خزانہ نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ پی کے ایل آئی کے لئے مختص فنڈز کو جولائی کی دس تاریخ تک جاری کر دیا جائے گا.


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.