بڑی بڑی آنکھوں والی یہ بچی آج کی کونسی مقبول اداکارہ ہیں؟ ان کے مداح بھی انہیں پہچاننے میں کامیاب نہیں ہوپاتے

image

سوشل میڈیا پر مقبول شخصیات کی حالیہ اور ساتھ ان کی بچپن کی تصاویر مختلف فین پیجز کی جانب سے شئیر کی جاتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداح حیرانگی کا اظہار کرتے ہیں۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام اپنے پڑھنے والوں کے لیے مشہور شخصیات کے بچپن کی تصویریں سامنے لاتی رہتی ہے جنہیں دیکھ کر صارفین پہچان نہیں پاتے وہیں بہت سے لوگ جلدی شناخت کر لیتے ہیں۔

آج ایک اور مشہور شخصیت کی بچپن کی تصویر آپ کو دکھائیں گے جن کی آج فین فالوونگ لاکھوں بلکہ کروڑوں میں ہے۔

تو بتایئے اوپر موجود تصویر میں دکھائی دینے والی گول مول بچی کونسی مشہور سیلیبریٹی ہے جنہوں نے بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

ہم آپ کو صرف اتنا اشارہ دے دیتے ہیں کہ یہ بچی آج بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ تو ان کے چاہنے والے بتائیں کہ یہ معصوم آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہیں۔

کیا آپ بڑی آنکھوں اور گلابی کپڑوں میں ملبوس اس بچی کو پہچان سکے؟ اگر آپ کو اب بھی معلوم نہ ہوسکا تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

صحت مند دکھائی دینے والی یہ بچی بالی ووڈ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ دیپیکا پڈوکون ہیں جن کا آج ہندی فلم انڈسٹری میں نام ہے۔

دیپیکا پڈوکون کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان کی اب تک کی سب سے مشہور فلم اوم شانتی اوم رہی ہے جس میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.