عمران خان جاں بحق شخص کے گھر والوں کا دکھ بانٹنے بھی گئے ۔۔ بیوہ اور یتیم بچوں کا گھر چلانے کے لئے پی ٹی آئی کیا کرنے جا رہی ہے؟

image

عمران خان نے لانگ مارچ کے لئے اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا تو ان کی آواز پر ہزاروں پی ٹی آئی کارکنان اور عام عوام لبیک کہتی ہوئی اپنے قائد کی آواز پر ڈی چوک پہنچ گئی۔ لیکن یہ سفر اتنا آسان نہ تھا، اس دوران کہیں آنسو گیس کی شیلنگ ہوئی تو کہیں رہنماؤں کے قافلوں پر حملے ہوئے۔ اسی دوران ایک اور حادثہ بھی پیش آیا جس میں راوی پُل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوا جو پی ٹی آئی کا کارکن تھا۔

فیصل جس کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کا پہلا شہید قرار دیا گیا اور یہ کہا گیا کہ اس کو پولیس کی جانب سے دھکا دیا گیا۔ اس بات پر اختلافات اپنی جگہ قائم ہیں۔ لیکن آج دوپہر پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید جیل سے رہائی کے فوراً بعد جاں بحق فیصل کے گھر گئے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر فیصل کے گھر والوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ: '' جیل سے رہائی کے بعد سیدھا فیصل عباس شہید کے گھر گیا فیصل ہمارا ورکر نہیں چھوٹا بھائی تھا, ہم ایک قیمتی اثاثہ سے محروم ہو گئے ۔ ہم انشاءاللہ 1 کروڑ روپے کا فنڈ ان بیٹیوں کے نام انکے مستقبل کے لیے جمع کروائیں گے جس میں 10 لاکھ روپے میں خود جمع کروا رہا ہوں ۔ اللہ لواحقین کو صبر دے ''

صرف فیصل ہی نہیں بلکہ مردان میں بھی پی ٹی آئی کا کارکن محمد احمد جان جاں بحق ہوا جس کے 2 چھوٹے بیٹے ہیں۔ عمران خان بھی دوپہر میں محمد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرنے ان کے گھر گئے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی کا یہ عوامی انداز ان کے حامیوں کو خوب پسند آتا ہے۔ اس مرتبہ جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں نہیں ہے اس کے باوجود بھی بیواؤں کی مدد کرنے کا خیال رکھنا اور اعلان کرنا خوب سراہا جا رہا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.