پاک فوج نے شیریں مزاری کی بیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی..

image

بی بی سی کے مطابق پاک فوج نے شیریں مزاری کی صاحبزادی کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل سید ہمایوں افتخار نے پولیس کو بتایا کہ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے 21 مئی کو جنرل قمر باجوہ کے خلاف تضحیک آمیز بیان دیا تھا۔

فوج کا موقف

فوج کا موقف ہے کہ ایمان مزاری نے 21 مئی کو جو بیان دیا اس کا مقصد فوج کے خلاف نفرت، بے یقینی اور افراتفری پھیلانا تھا۔ ایمان مزاری کا بیان فوج کی شبیہہ خراب کرنے کی اور عوام میں فوج کے حوالے سے ڈر اور خوف پیدا کرنے کی سازش ہے جو ریاست کے خلاف سنگین اور قابل سزا جرم ہے۔

21 مئی کو کیا ہوا تھا؟

واضح رہے 21 مئی کو پولیس شیریں مزاری کو ایک کیس کے سلسلے میں کے گھر کے باہر سے اپنے ساتھ لے گئی تھی جس کے بعد ایمان مزاری نے متنازع بیان بھی جاری کیا تھاالبتہ بعد میں شیریں مزاری کو رہا کردیا گیا تھا۔

ایمان مزاری کا جواب

ایمان مزاری سماجی کارکن اور وکیل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فوج کی ایف آئی آر پر قانونی طریقہ کار پر غور کررہی ہیں اور جلد ہی کوئی قانونی راستہ اختیار کریں گی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.