تم تینوں سے اللہ پوچھے گا ہمیشہ کے لیے اللہ حافظ ۔۔ عامر لیاقت نے جانے سے قبل اپنی تینوں سابقہ اہلیہ کے نام پیغام جاری کر دیا

image

میڈیا کی معروف شخصیت عامر لیاقت نے اپنی تینوں سابقہ اہلیہ کے نام پیغام جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

عامر لیاقت کے جاری کردہ پیغام پر سوشل میڈیا صارفین ہر بار کی طرح اس بار بھی انہیں تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

عامر لیاقت جو کہ انسٹاگرام پر متحرک دکھائی دیتے ہیں، اپنی متنازعہ ویڈیو لیک کے بعد انہوں نے طویل ویڈیو پیغام شئیر کیا تھا کہ وہ ہمیشہ کے لیے ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے اور کہاں جائیں گے اس حوالے سے انہوں نے بتانے سے گریز کیا تھا۔

اب ان کا پیغام وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ عامر لیاقت ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں اور جاتے جاتے اپنی تینوں سابقہ بیگمات کے نام پیغام بھی جاری کیا ہے۔

انہوں نے شئیر کردہ اسٹوری پوسٹ پر لکھا کہ تم تینوں سے تو واللہ اللہ پوچھے گا ہمیشہ کے لیے خدا حافظ۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.