عمران خان کا سپاہی ہوں، نوکری چھوڑ رہا ہوں ۔۔ لوگ سرکاری نوکری کے خواب دیکھتے ہیں مگر پولیس کی نوکری چھوڑنے والا یہ شخص کون ہے؟

image

عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں یہی وجہ ہے کہ پچھلے دنوں ایک شخص کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی جس میں وہ خود کو پولیس اہلکار بتا رہا ہے اور اسے اپنے افسران سے بات کرتے سنا جا سکتا ہے کہ " سر میں اپنی نوکری سے استعفی دیتا ہوں، میں عمران خان کا سپاہی ہوں اور میں نے اپنی بیلٹ اور وردی جمع کروا کر آ گیا ہوں۔

یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی لیکن اس کی حقیقت کچھ اور ہی ہے یہ شخص کہتا ہے کہ وہ کوئی پولیس والا نہیں۔ اور وہ ویڈیو تو میں نے اس لیے بنائی کے ایک شخص کو میں کہہ رہا تھا کہ جلسے میں عمران خان کے چلو تو انہوں نے کہا کہ میں تو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا چاہنے والا ہوں۔

تو بس پھر کیا تھا میں نے ان کا واکی ٹاکی لیا اور کہا کہ آپ کے سپروائرز کو میں یہ کہہ دیتا ہوں کہ میں نوکری سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ مزید یہ کہ اس وقت جو شخس ویڈیو بنا رہا تھا اس نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے لوگوں نے خوب پھیلا دیا اور میری باتوں کو غلط سمجھا۔

واضح رہے کہ ان کے اس عمل کو پی ٹی آئی جماعت کے چاہنے والوں نے خوب سراہا اور کمنٹس میں انہیں نوکریاں دینے کی بھی آفر کی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.