نیچے گھر ہے اور اوپر ریستوران ۔۔ کراچی کی فیملی نے گھر کی چھت پر ریستوران کھول لیا، لوگ کیوں آ رہے ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں لیکن لذیذ اور چٹخارے کھانوں سے متعلق معلومات سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کراچی کے رہائشی علاقے گلشن اقبال میں مسکن میں ایک ایسا بنگلہ بھی ہے جہاں کی چھت پر ایک چھوٹا سا ریستوران بنایا گیا ہے جسے فیملی چلا رہی ہے۔

بہاری ہاؤس کے نام سے موجود اس ریستوران کی خاص بات بھی بہاری کباب ہی ہیں، فیملی ماحول میں جہاں کراچی کی فیملیز اچھے ماحول کی متلاشی ہوتی ہیں، اس ریستوران میں نہ صرف ماحول کو محسوس کر سکتی ہیں بلکہ لذیذ اور چٹ پٹے کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔

کراچی سے ہی تعلق رکھنے والے عالیان اور ان کے والدین یہ ریستوران شروع کیا، جبکہ اس ریستوران میں عالیان، ان کی والدہ اور والد تینوں بخوبی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

بیف بہاری کباب، چکن ریشمی کباب، پوری پراٹھے سمیت دیگر ڈشز بھی بنائی جاتی ہیں لیکن اس سب میں اس ریستوران کی خاصیت بیف بہاری کباب ہیں۔

عالیان کی والدہ ریستوران میں مزے دار ڈشز بنانے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں، دھاگہ کباب ہو، یا پھر ملائی بوٹی یا ہو پھر ریشمی کباب عالیان والدہ کی مدد بھی کرتے ہیں اور مزے دار خالص مصالحوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

عالیان کی والدہ اب بھی مصالحہ خود لگاتی ہیں حتیٰ کہ اب تو آرڈرز بھی بڑھ گئے ہیں لیکن ان کی لگن اور ہمت نے باقی خواتین کو بھی ہمت دی ہے۔

دوسری جانب عالیان کے والد کہتے ہیں کہ یہ آئیڈیا اس طرح آیا کہ ہماری بیگم بہت اچھی بہاری ڈشز بناتی ہیں تو کیوں نا ان ڈشز کو لوگوں تک پہنچائیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پیج عبداللہ عادل کی جانب سے بنائی گئی، عالیان اور ان کی فیملی خود کی بہاری ہیں، تو بہاری ہونے کی وجہ سے انہیں بخوبی اندازہ ہے کہ بہاری کھانے کس طرح کے ہوتے ہیں اور انہیں دیگر کمیونٹی کے لوگوں کو کس طرح پیش کیا جاتا ہے، وہ یہ بہاری فیملی بخوبی جانتی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.