بیٹیوں میں جان بستی ہے ۔۔ شاہد آفریدی بیٹی کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتے رہے، ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے

image

بیٹیاں اللہ پاک کی سب سے بڑی رحمت ہوتی ہیں اور انہی سے گھروں میں رونق ہوتی ہے۔ اور اب بات کرتے ہیں پاکستان کے اسٹار شاہد آفریدی کی جن کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے۔

جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی اروا کے ہمراہ کسی جگہ کھانا کھا رہے ہیں اس موقعے پر وہ ایک کولڈ ڈرنک پینے کیلئے کھول رہے ہیں اور اپنی بیٹی کو اس کا من پسند کھانا کھلا رہے ہیں۔

یہی نہیں پیار محبت اور شفقت کے ساتھ بیٹی کے ساتھ باتیں بھی کر رہے ہیں جس سے ان کی بیٹی بہت خوشی محسوس کر رہی ہے اور خوشی محسوس بھی کیوں نہ کرے کیونکہ بیٹی کیلئے اس کا والد ہی اس کا سپر ہیرو اور سب کچھ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو خوب مقبول ہو رہی ہے اور اس کی مقبولیت کا ثبوت ہی یہی ہے کہ اسے کچھ ہی دیر میں 27 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.