یہ تو اِن کی ماں لگتی ہی نہیں ۔۔ وہ 5 مشہور شوبز ستارے جو اپنے بچوں کی عمر کے اور جوان نظر آتے ہیں، تصاویر دیکھیئے

image

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے مشہور ستارے خود کا اتنا خیال رکھتے ہیں کہ آج بھی اگر انہیں دیکھو تو جوان کے جوان ہی نظر آتے ہیں۔ کچھ مایہ ناز پُرانے اداکار جو اب ٹی وی اسکرین پر کم ہی دکھائی دیتے ہیں ان کے بچے آجکل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ آج ان کے بچے بڑے ہوگئے ہیں اور والدین اپنے بچوں کی عمر کے ہی دکھائی دیتے ہیں۔

آیئے دیکھتے ہیں وہ کونسے شوبز اداکارہ ہیں جو بالکل جوان اور اپنے بچوں کی عمر کے دکھائی دیتے ہیں۔

1- صاحبہ

ریمبو المعروف افضل خان کی اہلیہ اداکارہ صاحبہ خود کو اتنا فٹ رکھتی ہیں جس کی وجہ سے وہ آج بھی جوان نظر آتی ہیں۔ انہیں دیکھ کر کبھی کبھی یہ لگتا ہے کہ ان کی شادی ہی نہ ہوئی ہو۔ مگر آج وہ 2 جوان بیٹوں والدہ ہیں۔ ماں اور بیٹوں میں عمر کا زیادہ فرق نظر نہیں آتا۔ نیچے تصاویر آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

2- سیف علی خان

بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار سیف علی خان بھی ان اداکاروں میں شامل ہوتے ہیں جو اپنی فٹنس کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ آج بھی وہ ایک دم جوان اور چُست دکھائی دیتے ہیں۔ نواب خان نے نام سے مشہور ان کی بیٹی سارہ خان بھی آج کافی بڑی ہوگئیں ہیں اور اب فلموں میں اداکاری بھی کرنے لگی ہیں۔ سیف علی خان اور ان کی بیٹی سارہ کی عمر میں زیادہ فرق نہیں لگتا۔

3- احد رضا میر

شوبز کے کمال اداکار احد رضا میر ڈراموں میں ہیرو کے کردار نبھاتے ہیں۔ احد اکثر اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہیں جس میں ان کی والدہ اپنے بیٹے کی عمر کی ہی نظر آتی ہیں۔ دونوں ماں بیٹے شکل و صورت میں بھی ایک جیسے لگتے ہیں۔

4- نعمان اعجاز

ٹیلی وژن کے مشہور ایکٹر نعمان اعجاز پر کبھی بڑھاپا نہیں آسکتا ایسا اکثر کہنا ہوتا ہے سوشل میڈیا صارفین کا۔ جی ہاں، اداکار کو انڈسٹری میں کئی سال بیت چکے ہیں مگر آج بھی وہ ہینڈ سم اور اپنے جوان لڑکوں کی طرح خود بھی جوان نظر آتے ہیں۔

5- جویریہ عباسی

معروف اداکارہ جویریہ عباسی کو شوبز میں کام کرتے کافی سال گزر چکے ہیں اور وہ آج بھی پہلے کی طرح جوان دکھائی دیتی ہیں۔ اب ان کی بیٹی بھی کافی بڑی ہوگئیں ہیں لیکن دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ جویریہ ان کی والدہ ہیں۔ ماں بیٹی کی شکل اور مسکراہٹ اتنی ملتی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی ہمشکل بہنیں دکھائی دیتی ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.