عوام تیاری کرلیں۔۔۔ حکومت نے ایک اور پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا، یکم جولائی کو کتنا اضافہ ہوگا؟

image

اسلام آباد: اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے سے قبل ملک میں پیٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کرلیا، یکم جولائی کو قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگائی جارہی ہے جس کی وجہ سے یکم جولائی سے ملک میں پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سمری آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قیمتیں بڑھانے کی حتمی منظوری دیں گے لیکن میں سیلز ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ڈائریکٹ ٹیکسز لگائے ہیں، سپر ٹیکس لگایا ہے، یہ سپر ٹیکس اس پر لگایا ہے جس کی آمدن زیادہ ہے، ہم پورے پاکستان کے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، ہم نے امیروں پر ٹیکس لگایا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 120 ارب روپے کی سبسڈی ملک کو دیوالیہ کر دیتی ہے، قوم پر فخر ہے کہ اس نے سمجھا کہ ملک دیوالیہ پن کی نہج پر تھا، اس لیے پیٹرول مہنگا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے قیام کے بعد ملک میں پیٹرول 233 روپے 89 پیسے ، ڈیزل کی قیمت 263 روپے 31 پیسے ہوچکی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 211 روپے 43 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 207اعشاریہ 47 روپے ہےجبکہ مختلف ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں  40 روپے تک اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ کچھ ذرائع نے پیٹرولیم قیمتیں 320 روپے تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.