بجلی کی بندش کے ساتھ نیا تحفہ، لوڈشیڈنگ میں فون سروس بند، انٹرنیٹ بھی نہیں ملے گا

image

کراچی:ملک میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ نے ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کمپنیوں کا کاروبار داؤ پر لگادیا، بجلی بند ہونے کے ساتھ فون سروس اور انٹرنیٹ بھی بند ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

ٹیلی کام کمپنیوں نے پی ٹی اے کو کہا ہے کہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹیلی کام آلات کی درآمد پر کیش مارجن کی شرط کی وجہ سے بیک اپ بیٹریز کی قلت کے باعث ٹیلی کام سروسز اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سروس معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹیلی کام کمپنیوں کاکہنا ہے کہ بجلی بحران کے باعث خدمات جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے، طویل لوڈ شیڈنگ اور بیک اپ آلات کی درآمد میں رکاوٹ کی وجہ سے ٹاور اور تنصیبات کے لیے بیک اپ بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں رہی۔بجلی کے بحران کی وجہ سے سروس کے معیار اور نیٹ ورک کی توسیع سے متعلق لائسنس کی شرائط پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ٹیلی کام آلات اور بیک اپ بیٹریاں درآمد کرنے میں مشکلات کے باعث شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مہنگے ایندھن پر کئی کئی گھنٹے بیک اپ فراہم کرکے سیلولر ٹاورز کو آن رکھنا مشکل کام ہے کیونکہ اس سے بہت زیادہ اخراجات بڑھ رہے ہیں۔

ٹیلی کام کمپنیوں نے پی ٹی اے سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور آلات کی درآمد پر کیش مارجن کا معاملہ متعلقہ اتھارٹیز کے سامنے اٹھایا جائے اور اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.