تجارت مزید بڑھے گی ۔۔ دو عرب ممالک نے بارڈر کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

image

گزشتہ چند سالوں میں خلیجی ریاستوں سعودر عرب اور قطر کے مابین جاری سرد برف اب پگھلنا شروع ہو گئی ہے، اسی حوالے سے ایک اہم خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی اہم خبر کے بارے میں بتائیں گے۔

سعودی عرب اور قطر نے ایک بار پھر امن کی کوشش کرتے ہوئے سرحدی تعلقات مزید بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب اور قطر نے باقاعدہ طور پر سلویٰ بارڈر کا افتتاح کیا ہے، جو کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان موجود ہے۔ سلویٰ بارڈر کو ماہرین دونوں ممالک کے معاشی حالات بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا دیکھ رہے ہیں۔

سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ نیا بارڈر مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، جبکہ تجارت اور معاشی استحکام کے لیے معاونت کرے گا۔

سلویٰ بارڈ میں گاڑیوں کے داخلے کی تعداد 12 ہزار 96 تک ہو گئی ہے، جبکہ گاڑیوں کا اخراج بھی 12 ہزار 726 ہو گیا ہے، ماضی میں اسی بارڈر سے گاڑیوں کی آمد و رفت کی تعداد محض 3 ہزار تھی۔

جبکہ یہ بارڈر قطر فیفا فٹ بال کپ کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا، خلیجی ریاستوں سے آنے والے اسی بارڈر کا استعمال کر سکیں گے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.