یوں لگا جیسے طیارہ زمین پر آگیا ہو ۔۔ شہریوں کے سروں کے اوپر پرواز کی ویڈیو وائرل

image

سمندر کنارے ہوائی جہاز کی انتہائی نچلی پرواز سے ساحل پر موجود شہریوں  نے دل تھام لئے، کم ترین لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یونان کے ایک جزیرے پر چند روز قبل ویز ایئر کے ایک طیارے نے انتہائی نچلی لینڈنگ کی، سمندر کے کنارے پر ہونیوالی اس لینڈنگ نے ساحل پر موجود لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

جیٹ جہاز یونانی جزیرے سکیاتھوس پر ہوائی اڈے کے قریب پہنچنے سے قبل ساحل پر موجود لوگوں کے انتہائی قریب سے گزرا جس کی وجہ سے ساحل پر موجود کئی لوگ زمین پر گر گئے، ایک خاتون کی ٹوپی اڑ گئی۔

یونان کا یہ ایئر پورٹ اپنے محل وقوع کے اعتبار سے لینڈنگ دیکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔ لینڈنگ کی ڈرامائی فوٹیج گزشتہ ہفتے ایک شوقین شہری نے اپ لوڈ کی تھی جو یونان کے جزیرے پر طیاروں کو لینڈنگ کرتے دیکھنے کے لیے موجود تھا۔

جزیرے کی لینڈنگ اسٹرپ سمندر سے محض چند گز کے فاصلے پر بنائی گئی ہے، سنسنی کے متلاشی سیاحوں کے لیے یہ ایک انتہائی حیرت ناک منظر تھا جب جہاز نے انتہائی نچلی سطح پر ساحل کے قریب لگی باڑ کو بہت آسانی سے پار لیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.