نوٹس واپس لو ورنہ ۔۔ عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار کیوں کیا؟

image

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات میں ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

سابق وزیراعظم نے اپنے تحریری جواب میں کہاکہ آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابندہوں،دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ایف آئی اے کو جواب بھجوایا ،تحریری جواب ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل ، اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو بھجوایاگیا ،عمران خان نے نوٹس بھجوانے کو ایف آئی اے کی بدنیتی قرار دے دیا۔

عمران خان نے جواب دیاکہ پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیراثر ہونے کا مظہرہے۔

عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کا تحریری جواب میں کہاکہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی ۔ عمران خان نے جواب دیاکہ الیکشن کمیشن ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کرسکتا۔

عمران خان نے جواب دیاکہ ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ،جاری کیاگیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے۔

عمران خا ن نے ایف آئی اے کو جواب دیاکہ سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے ،الیکشن کمیشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل، ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.