کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے بروز بدھ 24 اگست اور بروز جمعرات 25 اگست کو بارشوں کی وجہ سے ملتوی کیے جانے والے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ بروز بدھ 24اگست کو ملتوی ہونے والے پرچے اب بروزپیر 29اگست جبکہ بروزجمعرات 25اگست کو ملتوی ہونے والے پرچے بروز منگل 30اگست کو انہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیئے گئے شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔ بروز پیر 29 اگست کو جو پرچے لیے جائیں گے ان میں آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کا اکنامکس پرچہ دوم، اسلامک اسٹڈیز پرچہ دوم، جنرل ہسٹری پرچہ دوم، آرٹس ریگولر کا سائیکالوجی پرچہ دوم،خصوصی امیدواروں کا آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس پرچہ اول اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کا اناٹومی اینڈ فزیالوجی پرچہ Vشامل ہیں۔ اسی طرح بروزمنگل 30 اگست کو آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے اردو ایڈوانس پرچہ اول، عربی پرچہ اول، فارسی پرچہ اول، سندھی اختیاری پرچہ اول، انگلش اختیاری پرچہ اول،میتھمیٹکس پرچہ اول، خصوصی امیدواروں کا کمپیوٹر سائنس پرچہ دوم اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کا ہیلتھ ایجوکیشن پرچہ VI لیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.