سندھ حکومت نے کل 17 ستمبر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر پورے صوبے کے اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ بی آر ٹی ایس انتظامیہ نے بھی کل گرین لائن بس سروس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے البتہ اورنج لائن سروس جاری رہے گی۔
جنگ نیوز کے مطابق اورنج لائن سروس اورنگی ٹاؤن سے ناظم آباد بورڈ آفس چورنگی تک اپنے روٹ پر معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔