94 سالہ غیر مسلم شخص نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا، یہ خوبصورت ویڈیو آپ کے دل کو چھو لے گی

image

دنیا میں کئی غیر مسلم افراد کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوتے ہیں جو ان کی بہت بڑی خوش نصیبی کہلاتی ہے۔

بہت سے افراد کو اللہ جوانی میں ہی اسلام قبول کرنے کی توفیق دے دیتا ہے تو بہت سے غیر مسلم بڑھاپے کی دہلیز میں آکر اسلام کو قبول کرتے ہیں۔

ایک ایسے ہی 94 سالہ غیر مسلم بوڑھے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مسلمان شخص نے اسے کلمہ پڑھوا کر اسلام قبول کروایا۔ غیر مسلم بزرگ شخص اپنی لڑکھڑاتی آواز میں کلمہ مکمل کرتا ہے جس کے بعد اس کی خوشی دیکھنے لائق ہوتی ہے۔

کلمہ پڑھوانے والا شخص عربی کلمے کا انگریزی میں ترجمہ کرتا ہے اور وہ اسے سننے کے بعد دہراتا ہے، اور جیسے ہی کلمہ مکمل ہوتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتا ہے۔

کلمہ پڑھوانے والے مولوی بعد ازاں مسلمان ہوجانے والے بزرگ شخص سے گلے بھی ملتے ہیں۔ یقیناً یہی خوبصورت عمل اسلام کی خوبصورتی کا ظاہر کرتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.