سر پر حجاب لیں ورنہ۔۔ حجاب پہننے سے انکار پر ایرانی صدر کا امریکی صحافی کو کرارا جواب

image

ایرانی شہری مہسا امینی کے درست حجاب نہ پہننے اور پھر ناگہانی موت کے بعد ایران میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ ایران کی خبروں نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ ایسے میں جب امریکی صحافی کرسٹیانا امانپور نے ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کا انٹرویو لینا چاہا تو وقت لینے کے باوجود صدر نے انھیں انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔ وجہ حجاب کا نہ پہننا تھی۔

ایرانی صدر کا انٹرویو کیوں نہیں ہوسکا؟

امریکی میڈیا کے مطابق جنرل اسمبلی میں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں صدر ابراہیم رئیسی سے انٹرویو کا وقت پہلے ہی لے لیا گیا تھا البتہ انٹرویو سے چند منٹ پہلے صدر کی جانب سے خاتون صحافی کو اسکارف پہننے کا کہا گیا جس سے کرسٹیانا نے انکار کردیا اور یوں یہ انٹرویو نہ ہوسکا۔

یہ قدم دنیا بھر کی خاتون صحافیوں کے لئے اٹھایا

کرسٹینا کا موقف ہے کہ وہ حجاب مقامی قوانین کے مطابق ایران کے اندر لیتی ہیں لیکن نیویارک میں ایسا کوئی قانون نہیں اس لئے وہ اس شرط کو ماننے کی پابند نہیں۔ کرسٹینا کے مطابق انھوں نے اسکارف کی درخواست دنیا بھر کی خاتون صحافیوں کے لئے مسترد کی۔ کرسٹیانا کو مہسا امینی کی موت اور یوکرین اور روس کی جنگ میں روس کی حمایت کرنے پر صدر سے سوال کرنے تھے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.