دہم جماعت جنرل گروپ ریگولر کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

image

پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2022ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 10:00 بجے سے سہ پہر2:00بجے تک مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں اور جمعہ کے روز صبح 10:00بجے سے 12:00 تک مارکس شیٹس حاصل کی جا سکیں گی۔

پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں نہ ملنے کی صورت میں کے بعد متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے ہے کہ اگر وہ اپنے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں تو اسکروٹنی فارم 26ستمبر سے 7نومبر 2022تک بورڈ سے ملحقہ بینکوں نیشنل بینک، یونائیٹڈ بینک، عسکری بینک یا بورڈبوتھ سے فارم حاصل کرنے کے بعدانہی بینکوں میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق پیر26ستمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔منگل27ستمبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال،شاہ فیصل، ملیر۔

بدھ 28ستمبر کو لانڈھی، کورنگی، بن قاسم، صدر، لیاری اورجمعرات29ستمبر کو کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن،گڈاپ کی مارکس شیٹس حاصل کر سکیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.