میری لکھائی گندی ہے تو کیا ہوا میں بھی ڈاکٹر بنوں گا ۔۔ بہترین لکھائی سے مشہور ہونے والے یہ ڈاکٹر کون ہیں؟

image

میری لکھائی گندی ہے تو کیا ہوا میں ڈاکٹر بنوں گا۔ یہ الفاظ تو ہر کسی نے اپنی زندگی میں کہے ہوں گے۔ یہ بات ہے بھی بالکل ٹھیک محترم ڈاکٹر صاحبان کی لکھائی ایسی ہوتی ہے کہ کوئی شخص پورا دن بھی لگا دے تو اسے سمجھ نہ آئے۔

اسے صرف میڈیکل اسٹور والا ہی دیکھتے کے ساتھ سمجھ جاتا تھا جس پر آج تک دنیا کو حیرت ہوتی ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ بہرحال یہاں یہ بات اس لیے کی گئی ہے کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا پر بھارت کی ریاست کیرالہ کے ڈاکٹر کی ایسی لکھائی کے چرچے ہیں جسے ہر کوئی آسانی سے پڑھ سکتا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ ڈاکٹر نتھن نریانن نے ایک مریض کو دوا لینے کیلئے جب پرچھی تھمائی تو وہ بھی دیکھ کر حیران رہ گیا یہ کیسے ممکن ہے مجھے تو سب سمجھ میں آ رہا ہے کہ میرے لیے ڈاکٹر نے کون کون سی دوائیں لکھی ہیں۔ تو بس یہ تصویر اسی لیے اب خوب وائرل ہو رہی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.