اسٹریچر پر جنازہ ہے اور فرش پر دسترخوان ۔۔ کیا واقعی اِنسان بہت جلدی اپنے پیاروں کو بھول جاتا ہے؟ تلخ حقیقت سے بھری تصویر

image

اللہ نے دنیا کا نظام بنایا ہوا ہے انسان آتا ہے مختصر سی زندگی گزار کے واپس لوٹ جاتا ہے۔ ہم جس موضوع پر بات کریں گے وہ یہ ہے کہ کیا واقعی اِنسان بہت جلدی اپنے پیاروں کو بھول جاتا ہے؟ کہنے کا مطلب اپنے پیاروں کو دفن کرنے کے بعد جب کھانے کے لیے بیٹھتے ہیں تو وہ لمحہ کافی تکلیف دہ اس لیے بھی ہوتاہے کہ کیونکہ کوئی اپنا دنیا سے چلا گیا اور باقاعدہ کھانے کا انتطام کیا جاتا ہے۔

ایسا ابھی سے نہیں بلکہ کئی سالوں سے یہ عمل آج تک جاری ہے۔ اوپر موجود تصویر بھی یہی چیز بیان کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اِسٹریچر پر جنازہ ہے اور نیچھے کھانے کا دسترخوان موجود ہے جہاں لوگ کھا پی کر جا چکے ہیں۔ مذکورہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین تلخ حقیقت قرار دے رہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن پر مزید لکھا گیا کہ یہ دنیا ایسی ہی ہے یہ یونہی چلتی رہے گی۔ یہاں کوئی آپ کا انتظار نہیں کرے گا یہاں تک کہ تدفین کا بھی نہیں تمھارے جانے پر کوئی کھانا نہیں چھوڑے گا۔

تمھارے نہ ہونے پر کوئی جینا ترک نہیں کرے گا سب بہن بھائی ماں باپ بیوی بچے بھول جائیں گے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.