اصلی نام عبد الرحمان کیوں رکھا تھا؟ جانیے مشکل وقت میں شاہ رخ خان کون سی آیت پڑھتے ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ شخصیات ایسی ہیں، جن کے متعلق دلچسپ معلومات سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بالی ووڈ کے کنگ خان سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

مشہور اداکار شاہ رخ خان کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جو کہ مسلمان تو ہیں لیکن ان کی زندگی میں چند ایسی چیزیں بھی رونما ہوئی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

انوپم کھیر کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ کیا آپ عبدالرحمٰن نامی شخص کو جانتے ہیں؟

جس پر شاہ رخ مسکرا دیے، جیسے کہ وہ جان گئے ہوں کہ کیا بات کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا کسی کو نہیں ہوں مگر میری نانی میرے نام عبدالرحمٰن رکھا تھا۔

جبکہ میزبان نے یہ بھی پوچھ لیا کہ آپ کے اصلی نام کا ہمیں پتہ ہونے پر آپ کو حیرانی ہوئی؟

جس پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جی ہاں لیکن میرا نام عبدالرحمٰن رجسٹرڈ نہیں ہے، یہ میری نانی نے رکھا تھا، کیونکہ انہیں یہ نام بے حد پسند تھا۔

دوسری جانب شاہ رخ خان قرآن مجید کی ایک آیت کو ترجمے کے ساتھ پڑھتے ہیں، اور یہ آیت انہیں بے حد پسند بھی ہے۔

اسی پروگرام میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ مجھے سورہ صف کی آیت نمبر 13 نصر من الله وفتح قريب بے حد پسند ہے، جبکہ انہوں نے اس آیت کے ترجمے کا مطلب بھی بتایا کہ اللہ مجھے طاقت دے، کہ میں جیت سکوں۔

جس پر انوپم کھیر نے بھی دوبارہ آیت کو دہرانے کی فرمائش کی۔ اس پروگرام نے پاکستان، بھارت سمیت دنیا بھر میں توجہ حاصل کی تھی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.