زندگی کا بھیانک خواب جو سچ ہو گیا تھا ۔۔ ماضی کے مشہور بھارتی اداکار الوک ناتھ اور عالیہ بھٹ کی والدہ کے درمیان پیش آیا واقعہ، جس کے بعد اداکار غائب ہو گئے

image

سوشل میڈیا پر مشہور بھارتی اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں کہ سب کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اگرچہ جس مشہور اداکار کا ذکر آج کرنے والے ہیں جو کہ اگرچہ مین ہیرو تو نہیں مگر باپ کے کردار کے طور پر کافی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

بھارتی ڈراموں سمیت فلموں میں بھی بھارتی اداکار الوک ناتھ نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ جب کبھی الوک ناتھ سامنے آتے تو ایک معصوم، بیٹیوں سے محبت رکھنے والے اور نرم دل باپ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

الوک ناتھ نے ہر فلم اور ڈرامے میں باپ کا ہی کردار نبھایا ہے، جبکہ منفی کردار کبھی نبھاتے دکھائی نہیں دیے، البتہ 2019 میں ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی فلم دے دے پیار دے دے میں وہ اجے کے والد کے طور پر سامنے آئے۔

اس فلم میں وہ مزاحیہ والد کے طور پر دکھائی دیے تھے۔ سلمان خان سمیت کئی مشہور اداکاروں کے ساتھ الوک ناتھ کام کر چکے ہیں، جبکہ سیف اور سلمان کی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں سمیت پرانی فلموں میں بھی ان کے کردار کو ناظرین نے بے حد سراہا تھا۔

تاہم شہرت پر اس وقت دھبا لگ گیا جب ایک خاتون ٹی وی پروڈیوسر نے زیادتی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد الوک ناتھ کے خلاف بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا تھا۔ خاتون کے حق میں اور اداکار کے خلاف ہر ایک شخص یک زباں تھا۔

دوسری جانب الوک نے انٹرویو میں بتایا کہ ایک وقت تھا جب یہ خاتون پروڈیوسر اور میں بہترین دوست تھے، آج یہ خاتون جس مقام پر ہیں، یہ میری وجہ سے ہیں۔ میرا ردعمل بے کار ہے، کیونکہ آج کل خواتین کی ہر بات پر یقین کر لیا جاتا ہے، اس صورتحال میں کچھ بھی کہنا غلط تصور کیا جاتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں خطرناک برتاؤ کرتے دیکھا ہے، نشے کی حالت میں عجیب ہو جاتے ہیں۔ ایک موقع پر وہ مجھے جس طرح دیکھ رہے تھے مجھے بالکل اچھا نہیں لگا تھا۔

الوک ناتھ کا کیرئیر اس الزام کے بعد تاریک ہوتا جا رہا ہے، اب انہیں کام بھی اُس طرح نہیں مل پا رہا ہے، ساتھ ہی اب انہیں ناپسند کیا جانے لگا ہے، دوسری جانب انڈسٹری بھی ان سے دوری اختیار کر رہی ہے۔

ایسے میں ذہنی اذیت کے ساتھ ساتھ الوک کو شدید مالی مشکلات بھی پیش کرنا پڑ سکتی ہیں۔جبکہ ان کی اہلیہ بھی اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ونیتا ملک مشہور ڈرامے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں دادی ماں کا کردار نبھاتی دکھائی دی تھیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.