لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے واضح طور پر کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کے کہنے پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ نہیں دیا۔
ہم نیوزکے پروگرام ’ نیوز لائن‘ میں میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار خان سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نہ جنرل باجوہ نے ڈبل گیم کی اور نہ ہی عمران خان نے کی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی توڑنے کو تیار ہوں لیکن مارچ تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
گواہ ہوں سابقہ حکومت نے جنرل باجوہ کو غیر معینہ مدت تک آرمی چیف کی پیشکش کی، ڈی جی آئی ایس آئی
واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے چند روز قبل ہی ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تھا کہ جنرل باجوہ کے کہنے پر عمران خان کا ساتھ دیا تھا۔
ایک بار ایکسٹینشن دی تھی، دوسری مرتبہ بات کیوں کی؟ ایک آدمی روز کہتا ہے مجھ سے غلطی ہوئی، سعد رفیق
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا تفصیلی، تہلکہ خیز اور انکشافات سے بھرپور تفصیلی انٹرویو آج شب 10 بجے ہم نیوز پر نشر کیا جائے گا۔