بیٹے کو لگا بوڑھی ماں کیسے آ سکتی ہیں؟ قطر میں سیکیورٹی دینے والے نوجوان کو ماں نے اچانک ایسا سرپرائز دیا کہ وہ رو دیا، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ ان دنوں قطر میں زور و شور سے جاری ہے، تاہم اس سب میں جذباتی اور پیار محبت کی ویڈیوز سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں۔

اییس ہی ایک ویڈیو جس میں ماں اپنے بچے کو ساتھ سمندر پار سے اسے سرپرائز دینے آ گئی تھی، جس نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ الجیریا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو قطر فٹبال اسٹیڈیم کے باہر سیکیورٹی کی نوکری ملی تھی، اب ظاہر ہے ساتھ سمندر پار، کئی گھنٹوں کے فاصلے پر موجود بیٹے کو یاد کر کے ماں تو جذباتی ہو ہی جاتی تھی۔

کیونکہ صرف موبائل فون پر ہی بات چیت ہو پاتی تھی، لیکن فیفا فٹبال ورلڈ نے ماں بیٹے کو ایک بار پھر ملا دیا، الجیریا سے تعلق رکھنے اس نوجوان کی ماں اچانک فلائٹ کے ذریعے قطر پہنچ گئی۔

ماں کی آنکھیں اپنے بیٹے کو تلاش کر رہی تھیں اور بیٹا بھی ماں کو یاد تو کر رہا تھا، مگر سیکیورٹی کی وجہ سے دھیان بھٹکا ہوا تھا۔

اچانک ماں کو آنکھوں کے سامنے پا کر بیٹا پہلے تو حیران ہوا اور پھر ماں دیکھ کر گلے لگا لیا۔ پہلے تو بیٹا چوک گیا اور پھر گلے لگا لیا، آنکھوں میں آنسو لیے بیٹے نے ماں کے ماتھے کو بھی چوما اور انہیں خوب پیار بھی کیا۔

حاضرین بھی یہ منظر دیکھ کر جذباتی ہو گئے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس منظر کو توجہ طلب قرار دیا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.