بیٹی پیدا نہیں ہوئی اب ہر بیٹی کا دھیان رکھتے ہیں ۔۔ میاں بیوی ڈاکٹر جو ہر ہفتے مفت علاج کرتے ہیں

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی شخص کے بارے میں بتائیں گے۔

ایک ایسا ہی شخص سوشل میڈیا صارفین کو خوب حیران اور جذباتی کر رہا ہے، جس میں ایک ڈاکٹر ہر ہفتے غریب، بے سہارا مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے۔

ڈاکٹر رمانا راؤ کا تعلق ایک ایسے گاؤں سے ہے، جہاں آبادی غربت اور مفلسی کی زندگی گزار رہی ہے، ایسے میں وہ ایک ایسے خوش قسمت شخص کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے ایم بی بی ایس تو کیا ہی ساتھ ہی ان کے والدین نے بیٹے کو سماجی طور پر بھی دوسروں کے کام آنے والا بنا دیا۔

40 سال کا تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر رمانہ کے والدین نے انہیں اس وقت پڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جب گاؤں میں کوئی بھی پڑھا لکھا اس طرح مدد نہیں کر رہا تھا جو کہ غریبوں کو درکار تھی۔

ایسے میں ڈاکٹر رمانہ نے نہ صرف ایم بی بی ایس کر کے امیر ترین اور مشہور ترین شخصیات بشمول امیتابھ بچن کا معائنہ کیا بلکہ ہر اتوار مفت کلینیک کھولنے کی وجہ سے بھی مقبولیت حاصل کی۔

میڈیکل کی فیلڈ میں وسیع تر تجربہ اور کار خیر کے اس کام کی بدولت انہیں بھارت کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ڈاکڑ راؤ کی اہلیہ اور دونوں بیٹے بھی ڈاکٹر ہیں اور ان کی پوری فیملی انسانیت کی خدمت میں اہم کام سرانجام دے رہے ہیں۔

بیٹے پیدا ہونے کی وجہ سے نہ صرف انہیں خوشی ہوئی بلکہ اس بات کا بھی احساس ہے کہ ان کی کوئی بیٹی نہیں ہے اور اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے لڑکیوں کو اپنی بیٹی سمجھ کر علاج کرتے ہیں۔

بچے، بوڑھوں، نوجوان غرض ہر عمر کا شخص ڈاکٹر راؤ کو بخوبی جانتا ہے، جبکہ ان کا محبت بھرا انداز بھی انہیں سب میں مقبول بنا دیتا ہے۔ انسانیت کا یہ مسیحا اب تک لاکھوں افراد کا معائنہ کر چکا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.