دوسری اہلیہ الگ ہوئی تو ۔۔ مشہور بھارتی شاعر جاوید اختر کی دونوں بیویوں نے شوہر کو کیسے حیران کر دیا؟ زندگی سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

مشہور اداکاروں کی زندگی ویسے تو کئی طرح سے دلچسپ رہی ہے، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ زندگی میں ہونے والے نشیب و فراز کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالےسے بتائیں گے۔

1972 میں مشہور اردو شاعر اور ادیب جاوید اختر نے پہلی شادی ہنی ایرانی سے کی تھی، ہنی ایرانی خود بھی شوبز سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ بطور چائلڈ اداکار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

جس طرح دیگر اداکار ہیں، جنہوں نے پہلی شادی کے ساتھ ساتھ دوسری اہلیہ کو بھی سنبھالا، وہیں جاوید اختر اور ان کی پہلی اہلیہ تھے، ہنی ایرانی کو جیسے ہی علم ہوا کہ ان کے شوہر اور شبانہ اعظمی کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔

ان کے تعلقات اسی وقت سے خراب ہونا شروع ہو گئے تھے، اہلیہ خفا تھیں اور انہیں دیگر خواتین کے ساتھ شوہر کی اس حد تک بے تکلفی گراں گزر رہی تھی۔

شوہر سے طلاق لینے کے بعد ہنی ایران نے اپنے دونوں بچوں اداکار فرحان اختر اور زویا اختر کی تربیت بھی خود کی، ایک وقت ایسا تھا جب ہنی ایرانی معاشی طور پر کافی مشکل میں تھیں، جس کے بعد انہوں نے کپڑے سی کر بچوں کی پرورش کرنا شروع کی۔

لیکن اس وقت ہنی ایرانی کے لیے خوشی کا لمحہ تھا جب انہوں نے بطور فلم اسکرپٹ رائیٹر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

اگرچہ دونوں میں طلاق ہو گئی اور بھارتی سوشل میڈیا پر دونوں اہلیہ شبانہ اعظمی اور ہنی ایرانی سے متعلق کافی متنازع خبریں وائرل رہی ہیں، لیکن یہ سب خبریں اس وقت مردہ ہو گئیں جب ہنی ایرانی اور شبانہ اعظمی جاوید اختر کی سالگرہ کے موقع پر ایک ساتھ خوشگوار لمحے بتاتی دکھائی دیں، اس سب نے خود جاوید اختر کو بھی حیران اور خوش کر دیا تھا۔

اس دوران ان کے بیٹے فرحان اختر اگرچہ والد سے دور رہے مگر والد کے خلاف بالکل نہ ہوئے، دوسری جانب شبانہ اعظمی اور جاوید کی بھی کوئی اولاد نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ شبانہ بھی ہنی ایرانی کے بچوں کو اپنی اولاد ہی سمجھتی ہیں۔

دوسری جانب جاوید اختر اذان اور مسلمانوں کے حوالے سے اپنے متنازع نظریات کی وجہ سے کافی توجہ سمیٹ لیتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.