میں سوشل میڈیا اسی لیے چھوڑ رہا ہوں کیونکہ۔۔ معروف ٹک ٹاکر نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب چینل بھی ڈیلیٹ کر دیا

image

کئی مشہور ٹک ٹاکرز کو جہاں اللہ نے نیک ہدایت نوازتے ہوئے انہیں نیکی کے راستے پر چلے کی توفیق عطا کی وہیں ایک اور معروف ٹک ٹاکر نے اللہ اور اسلام کا راستہ اپناتے ہوئے ٹک ٹاک اور مکمل طور سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ مداح ان کے فیصلے کا احرام کر رہے ہیں۔

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور سابق یوٹیوبر حسن عابد کی جانب سے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب چینل بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

حسن عابد وہ ٹک ٹاکر ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنی ٹرانسیشن ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبول تھے، یہی وجہ تھی کہ وہ اپنی ویڈیوز سےچند منٹوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیتے تھے۔

گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر حسن عابد نے ایک موٹیویشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل نوٹ لکھا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ انہوں نے مذہب کی خاطر گناہوں سے بچنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ختم کر دیے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ شاید لوگ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں نے یہ اچانک کیا ہے لیکن نہیں، میں کئی عرصے سے اس حوالے سے سوچ رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ جس کے پاس میری کوئی بھی ویڈیو ہے وہ برائے مہربانی ڈیلیٹ کر دے، مجھے امید ہے کہ آپ سب سمجھیں گے۔

حسن عابد نے نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا اسی لیے چھوڑ رہا ہوں کیونکہ میں آپ لوگوں کو گانے سنانے کی وجہ بنتا تھا، اور آپ لوگوں کو گناہگار کرتا تھا، اسی کی وجہ سے میرے گناہوں میں مزید اضافہ ہوتا۔

سابق ٹک ٹاکر نے مزید لکھا کہ 'مجھے اپنے اس فیصلے پر کسی قسم کا کوئی ملال نہیں، امید ہے آپ سب بھی میرے اس فیصلے کا احترام کریں گے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.