ایک ساتھ کئی آرڈر آ گئے ۔۔ کئی سالوں سے بند گھر سے آرڈر آ گئے، جب رائیڈرز پہنچے تو کیا ہوا؟ دیکھیے

image

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس میں کراچی کی ایک گلی میں ایک یا دو نہیں بلکہ 7 سے 8 فوڈ ڈیلیوری رائڈرز موجود ہیں۔

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے مسلم ٹاؤں کے 11 سیکٹر میں ایک سنسان اور بند گھر کے پتے پر نجی فوڈ ڈیلوری کی کمپنی کو آرڈر دیے گئے۔

ہر آرڈر مختلف رائیڈر کو دیا گیا، جس کے بعد تمام رائیڈرز آرڈر کی ڈیلوری کے لیے ہمہ وقت مذکورہ مقام پر پہنچ گئے۔

لیکن اس وقت ہر رائیڈر پریشان ہو گیا جب دیگر کئی رایئیڈرز بھی مذکورہ مقام پر موجود تھے اور اسی پتے پر آرڈر بک کرانے والے کا انتظار کر رہے تھے۔

لیکن اس وقت سب پریشان اور برہم ہو گئے جب انہیں علم ہوا کہ یہ گھر تو بند پڑا ہے اور یہاں کوئی رہتا ہی نہیں۔

یوں اس طرح شرارت کر کے نہ صرف رائیڈرز کو پریشان کیا گیا دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ مقامی طور پر بنائی گئی ویڈیو میں ایک رائیڈر سے بات بھی کی گئی، جس میں رائیڈر نے بتایا کہ گزشتہ ایک روز پہلے بھی اسی طرح شرارت کر کے جھوٹے آرڈر بُک کرائے گئے۔

جبکہ اب جب رائیڈرز مذکورہ نمبر پر کال کر رہے ہیں، تو نمبر ہی بند جا رہا ہے۔ اسی دوران تمام رائیڈرز کے آرڈر بھی کینسل ہو گئے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.