پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا اقدام چیلنج

image

پاکستان تحریک انصاف نے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا اقدام چیلنج  کردیا۔

پی ٹی آئی نے 43 ارکان  قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا اقدام  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

ریاض فتیانہ، نصر اللہ خان، طاہر صادق سمیت دیگر نے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ممبران اسمبلی نے استعفےمنظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لیے تھے۔استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کرے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے۔ممبران قومی اسمبلی کے استعفے عدالت عظمی کے طے کردہ قوانین کے برعکس منظور کئے گئے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے استعفے منظور کیے۔استعفے منظور کرنے سے پہلے اسپیکر نے ممبران کو بلا کر موقف نہیں پوچھا ۔

موقف کے مطابق ارکان اسمبلی کی مرضی کے بغیر استعفے منظور کرنے کااقدام غیر آئینی ہے۔عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.